ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / قصہ 47 ویں منزل سے گر کرزندہ بچ جانے والے مزدور کا

قصہ 47 ویں منزل سے گر کرزندہ بچ جانے والے مزدور کا

Tue, 14 Mar 2017 02:27:27    S.O. News Service

واشنگٹن:13/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چند فٹ کی بلندی سے کسی زندہ شخص کے گرنے کے بعد اس کے بچ جانے کے امکانات کم ہوتے ہیں مگرامریکا میں ایک فلک بوس عمارت کی 47 ویں منزل سے گرنے والا شخص نہ صرف زندہ بچ گیا ہے بلکہ وہ تندرست بھی ہے۔ ایکواڈور سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور السیدس مورینو اور اس کا بھائی ادگار دو سال قبل نیوریاک میں واقع ’سولو‘ ٹاور کی کھڑکیاں صاف کررہے تھے کہ اس دوران اچانک لفٹ ٹوٹنے کے باعث دونوں حادثے کا شکار ہوکر 47 ویں منزل سے گر پڑے۔ ادگار تو اس حادثے میں چل بسا مگر مورینو انتہائی بلندی سے گرنے کے نتیجے میں زخموں سے چور ہوگیا،مگر زندگی نے اس کے ساتھ وفاء کی۔ وہ طویل علاج معالجے کے بعد آج بھی زندہ و سلامت ہے۔علاج کے لیے اسے خون کے 24 یونٹ اور پلازما کے 19 یونٹ لگے۔ اس کے جسم کا پورا خون دو بار تبدیل کیا گیا۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جسم کی 16 سرجریاں کی گئیں۔ گرنے کے نتیجے میں جسم کے مختلف حصوں کی 10 ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ دونوں گردے اور پھیپھڑے بھی زخمی ہوئے تھے۔ بازو اور ٹانگیں بھی ٹوٹ چکی تھیں اور جسم کے بقیہ حصوں پر بھی چپے چپے پر زخم تھے۔معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے السیدس مورینو کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں اس کی موت یقینی تھی مگر قدرت نے اسے بچا لیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ایک بلند و بالا عمارت کی کھڑکیوں کے بیرونی حصے کی صفائی میں مصروف تھے کہ اچانک لفٹ کی رسیاں ٹوٹنے سے نیچے جا گرے۔
اس نے بتایا وہ دونوں 144 میٹر کی بلندی سے 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے آئے۔


Share: